بے قابو گیس ٹینکر ڈوائیڈر سے ٹکراگئی : کوئی نقصان نہیں
منگلور 06؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) ایک بے قابو گیس ٹینکر کے ڈوائیڈر سے ٹکرانے سے گیس رسنے کے ڈرسے لوگوں میں خوف وہراس پائے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔مذکورہ حادثہ پیڈلی ننتور ، مرولی میں پیش آیا جہاں ایک ٹینکر بے قابو ہونے سے ڈوائیڈر پر چڑھ گئی ۔ اس حادثہ کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ملحوظ رہے کہ حال ہی میں کمٹہ تعلقہ کے برگی علاقے میں گیس ٹینکر کے حادثہ کا شکار ہونے کے بعد مچی تباہی کی وجہ سے لوگوں میں خوف زیادہ پایا گیا ۔ فوری طور فائربریگیڈ کے عملہ نے پہنچ کرگیس نہ رسنے کی تصدیق کیے جانے کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی۔
لاپتہ ماں بیٹے میں سے ماں کی لاش ندی سے برآمد
لڑکے کی تلاش جاری
بنٹوال 06؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) ایک خاتون اور اس کے اٹھارہ مہینے کے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے خاتون کی لاش ندی سے برآمد کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ مذکورہ ماں بیٹے 4؍ ستمبر کو لاپتہ ہوگئے تھے اور گمشدگی کے دو دن بعد ان میں سے ایک کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاردا (32)مقیم کامبلابیٹو اپنے اٹھارہ مہینے کے بچے چرن کے ساتھ اپنے کسی نجی کام سے پری یلتڈکا گئی گئی تھی جس کے بعد وہ گھر نہیں لوٹی ۔ اس بات سے پریشان فکیرہ گوڑا نے وٹال پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔ اس سے پہلے یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ ماں نے اپنے بیٹے کے ساتھ اپنا انگڈی میں واقع ایک ندی میں چھلانگ لگائی ہے ۔ پولیس نے اس افواہ پر تحقیقات کرتے ہوئے جمعرات کی صبح ندی کے کنارے ان کی تلاش شروع کردی ۔ جمعہ کی صبح ندی میں ایک لاش کے دکھائی دینے کے بعد تحصیلدار، ایم ایل اے اور مقامی اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر فائر بریگیڈ عملہ نے ماں کی لاش ندی سے برآمد کی ہے اور ابھی بچہ کی تلاش جاری ہے۔
Share this post
