آج بھٹکل اہم شاہراہ پرپیش آئے دو سڑک حادثے :

فکروخبر کے مطابق عبدالعظیم اپنے دوبچوں کے ساتھ شمس اسکول جارہے تھے کہ بس اڈے کی طرف گھومنے والی بس سے ان کی بائک ٹکراگئی ۔ ٹکراؤ اور حادثے کی نوعیت دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ صرف گاڑی بس کے اندر پھنس گئی جب کہ تمام سوار راستے پر ہی رہے۔ ۔ سرکار ی اسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر رخصت کیا گیا ۔ دوسرا سڑک حادثہ لب سڑک بی ایس این ایل دفتر کے سامنے اس وقت پیش آیا جب ایک بائک سوار پرانے شہر کے علاقے کی طرف اپنی بائک موڑ رہاتھا کہ منگلور کی طرف سے آنے والی تیز رفتار کار بائک سے ٹکراگئی جس سے بھٹکل تعلقہ کے مضافاتی علاقہ گڈکر کوپا سے تعلق رکھنے والا ناگراج وی نائک (30) زخمی ہوگیا ۔ ان کو بھی شہر کے سرکاری ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ۔ دو نو ں معاملے پولس تھانے میں درج کرلئے گئے ہیں۔

Share this post

Loading...