بھٹکل 27؍ مئی 2023 (فکروخبرنیوز) کرناٹک کابینہ میں آج 24 نئے وزراء نے حلف لیا اور اس طرح کرناٹک حکومت میں وزراء کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔
بھٹکل رکنِ اسمبلی منکال وائیدیا کو محکمۂ ماہی گیر کا وزیر بنایا گیا ہے جس کے ساتھ ان کے اسمبلی حلقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حالانکہ منکال وائیدیا دوسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود اتنا بڑا قلمدان ملنے کے پیچھے کانگریس کی ضرور کوئی نہ کوئی حکمتِ عملی ہے۔
واضح رہے کہ بھٹکل میں ان کے حامیوں نے پریس کانفرنس کر منکال وائیدیا کو وزارتی قلمدان دینے کی مانگ کی تھی۔
Share this post
