رام چندر نائیک خود سوزی معاملہ میں درج مقدمات واپس لینے کا سنیل نائک نے کیا مطالبہ

بھٹکل :31جولائی2019(فکروخبرنیوز) بھٹکل ہوناوررکن اسمبلی سنیل نائیک نے نو منتخب وزیر اعلی یڈیورپا کو ایک میمورنڈم  پیش کیا ہے جس میں  بھٹکل میں رام چندر نائیک کی خودسوزی کے بعد احتجاج کے دوران ہندوتنظیم کے کارکنان پر درج مقدمات کو واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے ،۔

خیال رہے کہ کرناٹک میں بی جے پی سرکار بننےکے بعد ایم ایل اے سنیل نائک نے بھٹکل کمٹہ اور ہوناور کے ہندو تنظٰیم کے کارکنان کے خلاف مختلف معاملات میں درج مقدمات کو واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے یہ میمورنڈم پیش کیا ہے ایم ایل اے سنیل نائیک نے ہندوتنظیم سے جڑے کارکنان کو بے قصور قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہونے کے باوجود ان مقدمات میں پھنسے ہوئے ہیں ،

    ایم ایل اے کی جانب سے پیش کئے گئے میمورنڈم میں حالیہ عرصہ میں پیش آنے والے واقعات کے بعد درج مقدمات کا تذکرہ کیا گیا ہے جس میں بھٹکل ٹٰی ایم سی کے احاطہ میں رام چندر کی خودکشی کے خلاف احتجاج  ، پریش میستھا کی پر اسرار موت ، مرڈیشور میں شادی کے دوران ڈی جے بجانے ، ماگوڈ میں لڑکی پر حملہ وغیرہ کے معاملات شامل ہیں ،

ایم ایل اے نے ان تمام مقدمات کو واپس لینے کی درخواست کر تے ہوئے کہا ہےکہ یہ تمام افراد بے قصور ہیں اور ان مقدمات کی وجہ سے وہ اور اہل خانہ  پریشانی میں مبتلا ہیں

 خیال رہے کہ بھٹکل میں رام چندر کے قتل کے بعد بھٹکل میں ہندو تنظیم کے کارکنان نے  احتجاج درج کر ایا تھا اس دوران بھٹکل بلدیہ کی عمارت پر پتھراو کرکافی نقصان پہونچایا گیا تھا اور سیاسی لیڈران کی جانب سے بھی اس معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی

 

Share this post

Loading...