بھٹکل رحمت آباد  جامعہ آباد روڈ پر کچرہ نکاسی کا مسئلہ : ڈپٹی کمشنر سے آر ایف ایف کے وفد کی ملاقات

heble panchayat, dc of uttarakannada, mulai maheiln, rff, jamia abad road, kachra nikasi masla


بھٹکل 13؍ اپریل 2022(فکروخبرنیوز) ہیبلے پنچایت حدود میں آنے والے جامعہ آباد روڈ کا علاقہ اور منی روڈ سمیت حنیف آباد کراس پر کچروں کے ڈھیروں سے عوام کو ہونے والی پریشانیاں بار بار اٹھائی جارہی ہیں لیکن اس مسئلہ کا حل نہیں نکل پارہا ہے۔ مختلف تنظیمیں اور اسپورٹس سینٹروں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سمیت پنچایت کےذ مہ داران سے بھی بات ہوچکی تھی لیکن مسئلہ حل نہیں ہوپارہا ہے۔

کل ڈپٹی کمشنر مولائی مہلن کے بھٹکل دورہ پر رحمت آباد فورم کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم سونپتے وہاں کے حالات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بتایا کہ کچرہ کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کا حال بے حال ہے۔ جانوروں کچروں کے ڈھیر پر پہنچ جاتے ہیں اور پورے علاقہ میں کچرہ پھینک دیتے ہیں ۔ اب کچرہ کنووں میں پھینکنے کی وجہ سے کنویں بھی خراب ہورہے ہیں۔ میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ ہم نے اس سلسلہ میں ماضی میں کئی بار آپ کو خط لکھ چکے ہیں۔ علاقہ کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے مچھروں سے بیماریاں پھیلنے کے بھی خدشات ہیں۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سے جب پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ایک جگہ مختص کردی تھی اور منظوری کے بھی جاچکی تھی ۔ انہوں نے اگلے پندرہ دنوں میں مسئلہ حل ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Share this post

Loading...