بھٹکل 26 جنوری 2022(فکرو خبرنیوز) 73 ویں یومِ جمہوریہ کی مرکزی تقریب تعلقہ اسٹیڈیم نوائط کالونی (وائی ایم ایس اے گراؤنڈ) میں پورے جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔ پرچم کشائی اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے کی اور اس کے بعد جھنڈے کو سلامی دی گئی۔
امسال حکومتِ کرناٹک کے گائیڈ لائن کے مطابق یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں زیادہ بھیز بھاڑ سے منع کیا گیا اور کورونا کے چلتے کچھ پروٹوکول بھی تھے جس کے پیشِ نظر امسال اس تقریب میں زیادہ تعداد میں لوگ شریک نہیں ہوسکے۔ ہر سال اس موقع پر مختلف اسکول کے طلباء پریڈ میں حصہ لیتے تھے لیکن اس سال کورونا کی وجہ سے یہ تقریب بھی منعقد نہیں ہوسکی۔ اس موقع پر مختلف سرکاری اور غیر سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے بھی شرکت کرتے ہوئے جھنڈے کو سلامی دی۔
اسی طرح شہر کے مختلف اسکولوں اور مدارس میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
Share this post
