بھٹکل 06؍ ستمبر 2022(فکروخبر/عبدالحفیظ خان) اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول کے ٹیچر جناب راجے صاحب نپانی(رضا سر) کو ضلعی سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازاگیا ۔ یہ ایوارڈ اج 5ستمبر2022بروزپیر ٹیچرس ڈے پر کمٹہ میں منعقدہ پروگرام میں بطوراعزاز دیا گیا ہے۔
تقریباً بیس سال سے اسلامیہ اینگلو اردو ہئی اسکول میں فزیکل انسٹرکٹرکے طور پر خدمات انجام دینے والے راجے صاحب (رضا سر) کی رہنمائی میں اب تک کئی طلبہ اسپورٹس میں زونل لیول سے تعلقہ ،ڈسٹرک و اسٹیٹ لیول ہوتے ہوئے نیشنل لیول پہنچ کر اسکول و انجمن کانام روشن کیرچکے ہیں۔
اس خوشی کے موقع پر انجمن حامئ مسلمین کے صدر وجنرل سکریٹری واسکول بورڈ سکریٹری کے ساتھ ساتھ اراکین انتظامیہ ، صدر مدرس واساتذہ ،جمیع طلباء نے ان کو مبارکبادی سے نوازتے ہوئے کہ اکہ ایوارڈ صرف انکے لئے ہی نہیں بلکہ اسکول و انجمن حامئی مسلمین کے لئے فخر کی بات ہے۔
Share this post
