چوہے کے بخار کی روک تھام کے لیے تعلقہ ہیلتھ افسر نے جاری کی احتیاطی تدابیر

 

بھٹکل 12؍ ستمبر 2018(فکروخبر/پریس ریلیز) شہر میں چوہے کے بخار کے پھیلنے کی خدشات اور عوام میں پھیلے خوف وہراس کو دور کرنے کے لیے بھٹکل تعلقہ ہیتھ آفیسر ڈاکٹر مورتی راج نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے عوام کے لیے چند احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں جن پر عمل کرکے آسانی کے ساتھ چوہے کے بخار سے اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو بچاسکتے ہیں۔ انہو ں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ بخار جسے لیپٹو اسپائروسس بھی کہتے ہیں اس کے جراثیم چوہے، بلی اور کتوں کے فضلات میں پائے جاتے ہیں۔ ، جس کے لیے ہمیں چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ہم ہمیشہ اپنے گھروں میں چوہوں کو گھسنے نہ دیں اور چپل پہن کر ہی چلیں تاکہ اس کے بیکٹیریا ہمارے جسم میں سرایت نہ کرسکیں۔پھلوں کو کھلے نہ چھوڑیں اور اسی دیگر کھانے کی اشیاء کو بھی ڈھک کر رکھیں۔ ڈاکٹر نے اس کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں تیز بخار ہوتا ہے،سر اور جسم میں شدید درد رہتا ہے، آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں اور قئے اور دست آنے لگتے ہیں۔ اس مرض سے بے احتیاطی برتنے پر انسان کی جان بھی چلی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر نے یہ مذکورہ علامات پائے جانے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع ہونے کی درخواست بھی کی ہے۔

Share this post

Loading...