بھٹکل 06؍جولائی 2024(فکروخبرنیوز) شہر میں دو روز سے جاری موسلادھار بارش آج تھم گئی لیکن اس بارش کی وجہ سے کئی علاقوں کے سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کچی سڑکوں سے گذرنا دشوار ہورہا ہے اور خصوصاً اسکولوں کی سواریوں کو بے حد پریشانیاں اٹھانی پڑرہی ہیں۔
بھٹکل جالی پٹن پنچایت حدود کے تحت مزمل مسجد کے قریب کی سڑک بارش کے پانی کی نذر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہیبلے پنچایت حدود کے ماسٹر کالونی سیکنڈ کراس کی سڑک بھی بارش کی وجہ سے کیچڑ میں تبدیل ہوگئی ہے۔ وہیں آزاد نگر ، کوکتی روڈ ، مدینہ کالونی محی الدین اسٹریٹ ، کارگیدٹ بندر روڈ اور ڈونگر پلی روڈ میں بھی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے اور سواریوں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کو بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ عوام ان خستہ حال سڑکوں کی شکایات کرتی نظرآرہی ہیں اور جلد اس کی درستگی کا بھی مطالبہ کررہی ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے 5 اور 6 جولائی کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔
Share this post
