بھٹکل 23؍ ستمبر 2023 (فکروخبرنیوز) فائر فائٹر کے طور پر 31 سالوں سے مختلف عہدوں پر اپنی خدمات انجام دینے والے رمیش کو سال 2023 کے وزیر اعلیٰ میڈل سے نوازا گیا۔
شہر کے بینر کڈا روڈ پر وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے اس میڈل سے نوازا۔
اپنی سروس کے دوران رمیش نے ہر قسم کے مشکل کاموں میں مہارت حاصل کی جن میں فائر کال، ریسکیو کال، لینڈ سلائیڈ، محلہ، سڑک حادثہ، پبلک املاک کو نقصان، جنگلی جانوروں، مویشیوں کی حفاظت، گیس کا اخراج شامل ہے اور اپنی سروس کے دوران اسکولوں اور کالجوں میں بھی گئے۔ اور طالب علموں کو آگ کے حادثات اورسلنڈر سے گیس اخراج کے بارے میں انہوں نے طلبہ کو آگاہ کیا۔
Share this post
