بھٹکل12؍مارچ 2024 (فکروخبرنیوز) رمضان کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد آج ملک بھر کے مسلمانوں نے پہلا روزہ رکھا۔ مقدس مہینے کی شروعات کا اعلان ہوتے ہی مسلمانوں نے بڑی تعداد نے مسجدوں کا رخ کیا، جس سے ان کی رونقیں بڑھ گئیں۔ گذشتہ رات پہلی تراویح کی نماز میں مساجد نورانی مناظر سے جگمگا اٹھیں، مسلمانوں نے قرآن کی تلاوت کر کے دلوں کو روشن کیا، جبکہ آج نماز فجر کے وقت بھی روزے داروں کی کثیر تعداد مساجد میں نظر آئی۔ رمضان کے آغاز پر بچوں میں عجیب خوشی نظر آرہی ہے۔ گرمی کے موسم کے باوجود چھوٹے چھوٹے بچوں نے بھی روزہ رکھا اور ایک دوسرے کو روزہ کے بارے میں پوچھتے بھی نظر آئے۔ مساجد میں بھی بڑی تعداد بچوں کی نظر آئی۔
اس مرتبہ رمضان گرمی کے موسم کے آغاز میں پڑرہا ہے۔ شعبان کے آخری دنوں میں گرمی بڑھ جانے سے لوگ پریشان تھے۔ محمکمۂ موسمیات کے مطابق اگلے دس دنوں میں موسم گرم رہے گا۔ درجۂ حرارت زیادہ سے زیادہ 31 اور کم سے کم 23 سے 25 کے درمیان رہے گا۔
Share this post
