بھٹکل :یکم نومبر 2018(فکروخبر نیوز) تعلقہ کے کھیل میدان میں کرناٹکا راجیو اتسوا پروگرام آج نہایت جوش وخروش سے منایا گیا ۔ اس موقع پراسٹیج پر موجود مہمانوں نے کنڑی زبان کو فروغ دینے اور اس سلسلہ میں فکرمندی کے ساتھ کام کرنے پر ابھارا گیا ہے۔ رکن اسمبلی سنیل نائک نے اپنے کلمات میں ذات پات ، نسل اور طبقہ سے مل جل کر رہنے کی نصیحت کرتے ہوئے کنڑیگاس کو ہمیشہ متحد ہوکر رہنے پر زور دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے جنگِ آزادی میں کرناٹکا کی جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے ترقی دلانے کے لیے مزید کوششیں کرنے کی بات کہی ۔ پروگرام میں کئی اہم شخصیات کی تہنیت بھی کی گئی ، اس موقع پر بھٹکل بلدیہ کے نائب صدر کے ایم اشفاق، تعلقہ پنچایت کے ذمہ داران سمیت جالی پٹن پنچایت کے صدر آدم پنمبور ، ڈی وائی ایس پی ویلانٹائن ڈیسوزا اور دیگر موجود تھے۔ پروگرام میں بچوں نے اپنا خوبصورت پروگرام بھی پیش کیا۔
Share this post
