اڈپی ریلوے اسٹیشن سے بیگ چراکر فرار ہونے والے جوڑے کو بھٹکل ریلوے پولیس نے کیا گرفتار

 

بھٹکل 07؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) ریل سے اترنے والے مسافر کا بیگ چوری کرلیے جانے کے بعد ٹرین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے چوروں کو بھٹکل ریلوے پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پرکاش الون منڈوسا اور یارجا جوسف منڈوسا مقیم اڈپی نے اڈپی ریلوے پولیس کو شکایت کی کہ ان کا بیگ جن میں نقدی اور زیورات ہیں چور لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے چوروں کی شناخت کی اور بھٹکل ریلوے پولیس کو اطلاع بھی کردی اور انہیں سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج بھی روانہ کردئیے۔ تاک میں بیٹھی بھٹکل پولیس نے متسی گندھا ٹرین میں چھان بین کے بعد متعلقہ ملزمان کو حراست میں لیا ہے جن کی شناخت احمد شیخ اور شہیرہ شیخ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس نے چوری شدہ بیگ سے پچاس ہزار روپئے نقدی اور ایک لاکھ بیس ہزار مالیت کا سونے کا ہار بھی برآمد کرلیا ہے۔ تفتیش کے بعد ملزمان کو منیپال پولیس تھانہ روانہ کردیا گیا ۔

Share this post

Loading...