بھٹکل : ریلوے لائن پر انجان لاش بازیافت ، خودکشی کا شبہ

دن دہاڑے گرام پنچایت کے نائب صدر کا قتل 

بنٹوال 20؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے کروپاڑی گرام پنچایت دفتر میں گھس کر نائب صدر عبدالجلیل کا دن دہاڑے قتل کیے جانے کی واردات آج پیش آئی ہے۔ مہلوک کا تعلق کروپاڑی سے ہے جو ایک عرصہ سے بنٹوال تعلقہ کے ممبر عثمان کروپاڑی کا بیٹا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ واردات عبدالجلیل کے دفتر میں داخل ہوکر کچھ ہی منٹوں میں پیش آئی۔ موصولہ ذرائع کے مطابق چار ماسک پہنے شرپسند گرام پنچایت دفتر میں داخل ہوئے اور مرچی پاؤڈر پھینکتے ہوئے عبدالجیل پر ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔سخت زخمی عبدالجلیل نے اسپتال منتقلی کے دوران اپنے آخری سانس لی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے واردات پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ قتل کی وجوہات کی ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...