بھٹکل : حنیف آباد کراس کے بعد اب جامعہ آباد روڈ پر بھی سی سی ٹی کیمرے نصب ، سڑک کے کنارے کچرہ پھینکنے والوں کے خلاف کی جائے گی کڑی کارروائی

jamia abad road, kacra, rahmat abad, bhatkal, bhatkal and around, heble panchayat,

بھٹکل 19؍ مئی 2024 (فکروخبرنیوز) ہیبلے پنچایت میں ایک مدت سے کچرہ  نکاسی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے عام طور پر کچرہ پنچایت حدود کے مختلف جگہوں پر پھینکا جاتا تھا جس میں سرفہرست جامعہ آباد روڈ رحمت آباد کا علاقہ بھی شامل تھا لیکن کچرہ نکاسی کا مضبوط نظام ہونے کے باوجود یہاں کے مختلف مقامات پر کچرہ پھینکنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہاں کے مکین اب ان افراد سے تنگ آچکے ہیں جو صفائی کا خیال نہیں رکھتے ہیں اور علاقوں میں گندگی پھیلاکر بیماریاں پھیلانے کے ذمہ داربن جاتے ہیں۔ ایسے افراد کے خلاف اب کارروائی کرنے کے لیے پنچایت کی طرف سے کیمرہ نصب کیے جارہے ہیں۔

ہیبلے پنچایت کے رکن سید علی کے مطابق مقامی لوگوں کے تعاون سے یہ کام انجام دیا جارہا ہے۔ اب جامعہ آباد روڈ پر تین کیمرے نصب کیے گیے ہیں اور اس سے قبل حنیف آباد کراس پر تین اور منیٰ روڈ پر ایک کیمرہ نصب کیا گیا جاچکا ہے

ان علاقوں میں کچروں کے ڈھیر سے نجات پانے کے لیے مذکورہ علاقوں کے افراد نے کئی مرتبہ مختلف افسران کے نام میمورنڈم پیش کیا ہے اور ایک لمبی لڑائی لڑنے کے بعد گھر گھر کچرہ نکاسی کا نظم کرنے میں انہیں کامیابی ملی ہے لیکن کچھ لوگ ان کوششوں پر پانی پھیررہے ہیں اور علاقوں کی صفائی ستھرائی کا لحاظ رکھے بغیر سڑکوں کے کنارے کچرہ پھینک کر چلے جاتے ہیں۔

سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کے بعد اب کچرہ پھینکنے والوں پر نظر رکھنا آسان ہوجائے گا اور ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہیبلے پنچایت کی طرف سے سرِ عام کچرہ پھینکنے والوں کے خلاف پانچ سو روپیے کا عائد کیا جانا بھی طئے ہوچکا ہے ، اگر دوبارہ پھر اس عمل کو دہراتا ہے تو پانچ ہزار روپیے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس کے خلاف پولیس کارروائی بھی کی جائے گی۔

Share this post

Loading...