بھٹکل رابطہ سوسائٹی کے وفد نے سرکاری اسپتال پہنچ کر ایچ او ڈی سے کی خیر سگالی ملاقات

bhatkal rabita society. bhatkal, government hospital bhatkal, bhatkal,

بھٹکل 24؍ جنوری 2022(فکروخبرنیوز) رابطہ سوسائیٹی بھٹکل کے  ایک وفد نے آج بعد عصر شہر کے سرکاری اسپتال پہنچ کر وہاں کی ایچ او ڈی ڈاکٹر سویتا کامتھ سے خیر سگالی ملاقات کی۔

رابطہ کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن منیری اور سابق سکریٹری جنرل جناب محی الدین رکن الدین نے فکروخبر کو اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات بہت اچھی رہی جس میں انہیں سرکاری اسپتال کے سلسلہ میں معلومات بھی حاصل ہوئیں اور وہاں رابطہ سوسائیٹی سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے انجام پانی والی خدمات کو دیکھ کر بڑی خوشی محسوس ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر سویتا کامتھ کے ایچ او ڈی بننے کے بعد بھٹکل سرکاری اسپتال میں ترقی ہوئی ہے اور اسپتال دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، انہوں نے ڈاکٹر موصوف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے بڑی کوششیں کیں ہیں۔

ان کے آنے کے بعد ہونے والی ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خود ڈاکٹر سویتا کامتھ نے انہیں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سوچا کہ اتنا بڑا اسپتال ہمارے پاس موجود ہے اور اس کے لیے ہمارے اسلاف نے بڑی کوششیں انجام دیں ہیں ، اگر اس کو صحیح طریقے سے چلایا جائے  اور عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں تو بہت بڑی خدمت ہوسکتی ہے ، انہوں نے اسی جذبہ کے ساتھ کام کرنا شروع کیا اور اس کے لیے شہر کی مختلف تنظیموں نے ان کا بھرپور تعاون پیش کیا۔ رابطہ سوسائیٹی ، روٹری کلب کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی خدمات کررہے اداروں نے ان کا بھرپور تعاون کرتے ہوئے اسپتال کو اس ترقی پر لاکر کھڑا کردیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران انہیں بدنام کرنے کی بھی کوشش کی گئی لیکن جس تحقیقاتی ٹیم نے بھٹکل کا دورہ کرکے الزامات کی تحقیقات کیں انہوں نے ہی میرے کام کی ستائش کرتے ہوئے انہیں ایک لیٹر بھی سونپا جس میں ان کی خدمات کی سراہنا کی گئی ہے۔

ڈاکٹر سویتا کامتھ نے بھٹکل کی عوام ، تنظیموں اور اداروں کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر این آر آئیز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Share this post

Loading...