بھٹکل : یکم فروری 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والی خلیج میں قائم دس جماعتوں کا سنگم بھٹکل مسلم خلیلج کونسل (رابطہ سوسائٹی) کی تین سالہ میعاد کے لیے نئی انتظامیہ کو تین ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔ اس مدت میں انہوں نے کئی طرح کی سماجی خدمات انجام دی ہیں اور کچھ منصوبے قائم کیے ہیں جس پر کام کرنے کے لیے وہ پر عزم ہیں۔ ان باتوں کا اظہار مذکورہ ادارہ کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن منیری نے کل بعد عشاء میڈیا نمائندوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شہر کے مرکزی اداروں کے ساتھ ساتھ مختلف دیگر اداروں سے بھی خیر سگالی ملاقات کی اور ان کے مسائل جاننے کی کوشش کی۔ اس بات کا انہوں نے کھلے طور پر اظہار کیا کہ ہم نے جن اداروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل جاننے کی کوشش کی وہ صرف ہماری ملاقات ہے ان امور پر ہماری انتظامیہ کی نشست میں گرین سگنل کے بعد ہی کام کیا جائے گا۔
رابطہ سوسائٹی کی جانب سے تعلیمی میدان میں نمایاں نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کے درمیان انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں اور ہر سال یہ پروگرام منعقد ہوتا ہے لیکن ادھر کورونا کے حالات کے پیشِ نظر گذشتہ دو سالوں میں یہ پروگرامات منعقد نہیں ہوسکے۔ اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مرتبہ ان شاء اللہ تین سالوں کا ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا جس کی تفصیلات آئندہ آپ کے سامنے آئے گی۔
بھٹکل مسلم خلیج کے وہ ممبران جو اس کے عہدوں یا انتظامیہ میں شامل تھے ۔ اسی طرح وہ حضرات جو خلیج میں اپنی خدمات انجام دے کر وطن لوٹ چکے ہیں ان سے استفادہ کے لیے کسی حتمی شکل پر غوروخوض کیا جارہے ہے۔
بھٹکل میں رابطہ سوسائٹی کے عمارت کو تعمیر ہوئے تقریباً بیس سال مکمل ہوچکے ہیں چونکہ یہ عمارت خلیج میں مقیم حضرات کے بھٹکل آنے کے بعد ان کے لیے ایک مرکز ہے، ہم کوشش اس بات کی کررہے ہیں کہ بھٹکل میں مقیم حضرات بھی اس سے مستفید ہوں۔ ہم اب اس کو رینیویٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ایک منظم منصوبے کے تحت اس پر کام شروع کیا جائے گا۔
چھوٹی چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے سلسلہ میں انڈین نوائط فورم کے ساتھ ہوئی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی این ایف کا بھٹکل مسلم خلیج کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہیں اور اس پر جلد ہی اقدامات کیے جائیں گے۔
کلین بھٹکل کے بات کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک حکومتی سطح پر اقدامات نہیں ہوتے اس کا عارضی حل نکالنا ہے۔
بھٹکل میں اسپتال کے قیام کا بات کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہترین سہولیات سے آراستہ اسپتال کے قیام پر غوروخوض ہورہا ہے۔
خلیج میں مقیم ہمارے وہ احباب جن کا بھٹکل میں کوئی ذاتی مکان نہیں ہے ان کے لیے کسی اسکیم کے تحت مکان یا جگہ فراہم کی جائے گی۔
اسی طرح بھٹکل میں زکوٰۃ کا سینٹرل نظام کا قیام ، یو جی ڈی مسئلہ ، عیدگاہ کے سامنے باکڑوں کا مسئلہ ، مچھلی مارکیٹ کی منتقلی اور بائی پاس کے حالیہ مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
Share this post
