بھٹکل رابطہ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام مفت طبی کیمپ

طبی کیمپ میں علاج ومعالجہ کے لیے جملہ 6نرس اور 5ڈاکٹروں نے اپنی خدمات پیش کی جس میں ڈاکٹر نسیم خان، ڈاکٹر یٰسین محتشم، ڈاکٹر نورالامین مصباح، اور ڈاکٹر عالیہ وغیرہ ہیں۔ ملحوط رہے کہ رابطہ سوسائٹی بھٹکل سماجی خدمات کے لیے شہرومضافات میں اپنے آپ ایک مثال ہے ، وقتاً فوقتا اس طرح کے طبی کیمپ اور دیگر فلاحی پروگرام جس سے انسانیت کا فائدہ ہوا رابطہ کے زیرِ اہتمام منعقدکیا جاتا ہے۔ آج یہاں رابطہ ہال میں طبی کیمپ کے آغاز سے پہلے مختصر نشست کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں قاضی شہر مولانا محمد ملااقبال صاحب نے اپنے زریں خیالات عوام کے سامنے رکھا۔ 

photos rabita-and-ihtijaj3

ہندو مذہبی مندر و ٹرسٹوں پر ضلع افسر کی جانب سے نئے قانون کا اعلان 
مقامی ہندو برادران میں غم وغصّہ اور احتجاج 

بھٹکل 12؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) سرکاری قانون دفعہ 1997کے تحت ہندو مذہبی جگہوں کو ’’ بی (B) اور ’’سی (C) کٹیگری میں داخل کرنے کے فیصلہ کے خلاف پرزور احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل تعلقہ ہندو مذہبی دیوالیہ منڈل مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے فیصلہ کرنے کے پہلے ہندو برادری کے ذمہ داروں سے مشورہ کیا جائے ۔ مذکورہ منڈل کی جانب سے آج احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل اے سی کے نام ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں درج کیاگیا ہے کہ دیوی دیوتاؤں پر اعتماد کرنے والے اور پرساد کے حصول کے لیے دھرم گرو کے پاس آنے کی روایت پہلے ہی سے چلی آرہی ہے ۔ روزانہ پوجا پاٹ کرنا اور مذہبی پروگراموں کا انعقاد کرنا اور سب سے بڑھ کر جاترا اور مہا اُتسو اور دیگر چیزیں مندر کے پجاری اور دھرم گرو کی اجازت ہی سے آگے بڑھتے ہیں ۔ اس چیز میں کسی بھی طرح کا بدلاؤ بھگتوں کے اعتماد اور بھروسے کو ٹھیس پہنچانا ہے ۔ سالانہ اتسو کے موقع پر مذہبی عقائد پرروک اور اس میں کسی بھی قسم کے بدلاؤکو عوام کبھی برداشت نہیں کرپائیں گے ۔ بھٹکل جیسے حسّاس علاقے میں اس طرح کے فیصلوں سے پر امن ماحول میں کشیدگی پائے جانے کا قوی امکان ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بھگتوں کی شردھا کو سامنے رکھتے ہوئے پہلے ان لوگوں کے سامنے معلومات فراہم کریں پھر کسی نئے قانون کولے آئیں ۔ اس کے علاوہ قانوں کے مطابق ضلعی کمیٹی تشکیل دینے کے بعد اس کے ماتحت تعلقہ کمیٹی بنائی جائے ۔ ان تمام چیزوں کو چھوڑ کر اچانک نیا قانون پیش کرنے کی وجہ سے لوگوں میں اشتعال پایا جارہا ہے۔ اس وجہ سے ہم درخواست کرتے ہیں کہ مندروں کو مہلت دی جائے۔ 

photos rabita-and-ihtijaj6

عثمانیہ اسپورٹس سینٹر کی جانب سے جونیر کبڈی ٹورنامنٹ 
آج کے سنسنی خیر میچ میں لبیک نوائط مجاہد پر حاوی 

بھٹکل 12؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) عثمانیہ اسپورٹس سینٹر کی جانب سے جونیر کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوچکا ہے۔آج کھیلے گئے تمام میچوں میں لبیک اور مجاہد کے درمیان کانٹے کی ٹکر رہی ۔ اور سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ دو مرتبہ برابری پر چلتا رہا۔اسی بنا پر تیسری بار بذریعہ ٹاس تین تین رائڈس کا حق دیا گیا ۔ لبیک نوائط نے ٹاس جیت کر رائڈ کا فیصلہ لیا۔ لیکن مجاہد کی طرف سے لپکنے میں غلطی ہونے کی وجہ سے یہ میچ لبیک کے قبضے میں رہی ۔ملحوظ رہے کہ اس ٹورٹامنٹ میں کل 26ٹیموں نے حصہ لیا ہے جس کا پہلا انعام ٹرافی کے ساتھ 3,333 روپئے ، دوسرا انعام ٹرافی کے ساتھ 1,111روپئے ، بہترین کیچر کے لیے 111روپئے ٹرافی کے ساتھ بہترین رائڈر کے لیے 111روپئے ٹرافی کے ساتھ اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے (آل راؤنڈر) کو 222روپئے کے انعامات سے نوازا جائے گا ۔ 

usmania-junior-kabaddi-tournament-201321

 

usmania-junior-kabaddi-tournament-201331

Share this post

Loading...