رابطہ سوسائٹی کی جانب سے ساگر روڈ پر واقع پبلک پارٹی کی تزئین کاری ، آر ایف او نے رابطہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا

bhatkal public park, bhatkal, bhatkal rabita society, bhatkal muslim khaleej council, atiqur rahman muniri, janab inayatullah shahbadari,

بھٹکل 02؍ فروری 2022(فکروخبرنیوز) ساگر روڈ پر واقع پبلک پارک کی رابطہ سوسائیٹی نے تزئین کا کام کیا ہے جس سے وہاں مزید سہولیات عوام کے لیے فراہم ہوں گے۔ ان باتوں کا اظہار سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن منیری نے پارک پہنچ کر فاریسٹ افسران اور میڈیا کے سامنے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے ذمہ داران کے ساتھ ہوئی ایک نشست میں انہوں نے پارک کی تزئین کی تفصیلات سامنے رکھی اور رابطہ سوسائٹی سے تعاون کی اپیل کی جس پر سوسائٹی نے اس پارک کی تزئین کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے جناب عبدالسمیع صاحب کولا کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہاں واکنگ اور جوکنگ کے ساتھ ساتھ بچوں کو کھیلنے کے لیے بھی سہولیات حاصل ہوں گی۔ اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے ذمہ داران نے اس کام کی بڑی سراہنا کی ہے اوراس طرح کے کام رابطہ کی جانب سے ہوتے آرہے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے مختلف ڈپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون کی آئندہ بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

آر ایف او شرتھ شیٹی نے کہا کہ اس پارک کے ہونے کے بعد بہت سے لوگ یہاں آتے تھے لیکن کوویڈ کی وجہ سے ادھر دو سالوں سے اس سلسلہ میں کمی آگئی ہے۔ اب رابطہ نے اپنے تعاون سے یہاں بہت سے انتظامات کیے ہیں ، انہوں نے رابطہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

جناب جیلانی شاہ بندری نے اس موقع پر سبھوں کا شکریہ ادا کیا۔

Share this post

Loading...