بھٹکل رابطہ ایوارڈ پروگرام کی تمام تر تیاریاں مکمل ، کل اتوار کو تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا پروگرام ، فکروخبر پر ہوگا لائیو ٹیلی کاسٹ

bhatkal, bhatkal rabita award, rabita award, rabita award program, rabita society bhatkal

بھٹکل 30؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز) رابطہ ایوارڈ پروگرام کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ تعلقہ اسٹیڈیم میں عالیشان پنڈال سجایا گیا ہے جہاں کل صبح ساڑھے دس بجے اس ایوارڈ پروگرام کا آغاز ہوگا۔

اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کے جنرل سکریٹری عتیق الرحمن منیری نے بتایا کہ اس ایوارڈ پروگرام کو منعقد کرنے کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا اور طلبہ کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانا ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

رابطہ کے صدر جناب عمرفاروق مصباح نے بتایا کہ تین سال کا یہ ایوارڈ پروگرام ہے اور اس میں ایوارڈ کے لیے طلبہ کا انتخاب کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ۔ ہماری ٹیم ایک مہینہ سے مسلسل کام کررہی ہے۔

جناب جیلانی محتشم نے پروگرام کی تفصیلات اور ایوارڈ کی تفصیلات سامنے رکھی۔

کل بروز اتوار ساڑھے دس بجے سے پروگرام کی پہلی نشست شروع ہوگی جو بارہ بجکر پینتالس منٹ پر ختم ہوگی اور دوسری نشست بعد عصر شروع ہوکرمغرب تک جاری رہے گی۔

اس پروگرام کے لیے ڈاکٹر پی اے انعامدار صاحب (ڈائریکٹر پی اے انعامدار یونیورسٹی پونہ مہاراشٹرا) اور مولانا سلمان بجنوری صاحب (نائب صدر جمعیت العلماء ہند) جناب منور زماں صاحب (موٹیویشنل اسپیکر) اور سنیل نائک (ایم ایل اے بھٹکل اسمبلی حلقہ) بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

بروز پیر بعد عصر تا مغرب مشہور موٹیویشنل اسپیکر جناب منور زماں صاحب کا عوامی پروگرام ہوگا۔

یہ تمام نشستیں فکروخبر پر لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائیں گی۔

لائیو کے لیے اس لنک پر کلک کریں اور ہمارے چینل کو سبسکرائب کرلیں۔

 

Share this post

Loading...