بھٹکل15؍ فروری 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل کے ایس ایس ایل سی (دسویں) کے طلبہ کے لیے رابطہ سوسائٹی کی جانب سے فری کوچنگ کلاسس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس بات کی جانکاری رابطہ کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن منیری نے فکروخبر کو دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان کلاسس کا آغاز 19 فروری 2023 سے ہوگا ، انگلش اور اردو میڈیم کے طلبہ کے لیے علیحدہ علحیدہ کلاسس ہوں گے۔ انگلش میڈیم کے طلبہ کے لیے مضامین میں حساب ، سائنس اور کنڑا شامل ہیں جبکہ اردو میڈیم کے طلبہ کے لیے حساب انگلش اور کنڑ مضامین شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ دو کلاسس ہوں گے۔ شام پانچ بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک اور رات نو بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ماہر اساتذہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سلیبس پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے گذارش کی ہے کہ خواہشمند طلبہ اولین فرصت میں رابطہ آفس نوائط کالونی پہنچ کر اپنے ناموں کا اندرا کریں۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ 19 فروری 2023 ہوگی۔
Share this post
