بھٹکل  پروورگاہ میں چوری کی واردات ، دروازہ توڑ چور رقم لے کر فرار

بھٹکل:20جنوری ۲۰۱۸ (فکروخبرنیوز) مکان میں اہل خانہ کی غیر موجودگی کا  فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کی واردات انجام دینے کا معاملہ کی خبر منظر عام پر آئی ہے ، اطلاعات کے مطابق چوری کی یہ واردات اسماعیل جبالی کے گھر پیش آئی ،پولس کے مطابق اہل خانہ گھر پر قفل لگا کر علوہ اسٹریٹ واقع اپنی بیٹی کے گھر پہونچے ہوئے تھے, دراصل جناب اسماعیل جبالی کی بہن سنیچر کی صبح ان کے مکان پر ہونچی تو گھر کا تالا ٹوٹا دیکھ انہوں نے فوری طور پر اپنے بھائی کو مطلع کیا ، جس کے بعد بھائی نے پہونچ کر پولس کو چوری کی خبر دی پولس کے مطابق چوروں نے  مکان کو خالی دیکھ دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اور گھر کی الماری توڑ کر قریب ۴۰ ہزار کی نقدی لے کر رفو چکر ہوگئے ، مکان کی جانچ کے دوران پولس کو ایک کلہاڑی بھی ملی ہےجس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اسی کلہاڑی کے سہارے چوروں نے دروازہ توڑ ا ہوگا، بھٹکل دیہی پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیاگیا ہے ،

Share this post

Loading...