بھٹکل 07؍ اپریل 2022(فکروخبرنیوز) پرانی مچھلی مارکیٹ میں صفائی نہ ہونے سے مچھلی فروشوں کے برہم ہونے اور احتجاج کے ایک دن بعد ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس نے بھٹکل کا دورہ کیا اور یہاں کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ آسار کیری علاقہ سے منتخب میونسپل کونسلرسری کانٹ کی شکایت پر کوٹا سرینواس پجاری نے چیف آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ پرانی مچھلی مارکیٹ کو بحال کرے اور جو لوگ سڑکوں کے کنارے مچھلیاں فروخت کرتے ہیں انہیں نئی مچھلی مارکیٹ منتقل کیا جائے۔
کونسلر سری کانت نے انچارج وزیر کو بتایا کہ پرانی مچھلی مارکیٹ سے متصل سبھی طرح کی دکانیں ہیں ترکاری اور چکن وغیرہ بھی یہاں ملتا ہے اور اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ یہاں مچھلی کاروبار سیٹ ہوچکا ہے اب یہاں سے منتقل کیے جانے پر انہیں بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنے پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نئی مچھلی مارکیٹ ان لوگوں کے لیے تعمیر کی گئی ہے جو سڑکوں کے کنارے مچھلیاں فروخت کرتے ہیں۔
ایم ایل اے سنیل نائک نے بھی انچارج وزیر کو بتایا کہ پرانی مچھلی مارکیٹ کی مرمت کے لیے دس لاکھ روپئے کا فنڈ لایا گیا ہے لیکن اب تک اس کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ سنیل نے چیف آفیسر کو سخت سست سناتے ہوئے اسے کام کرنے ہدایات دی اور صفائی ستھرائی وغیرہ کرنے کی طرف اس کی توجہ مبذول کرائی۔
اس سے جڑی خبر پڑھئے
بھٹکل کی پرانی مچھلی مارکیٹ کی صفائی نہ ہونے سے برہم خواتین نے مچھلیاں میونسپل عمارت پر دے ماریں : صدر میونسپل نے پرانے مچھلی مارکیٹ کو ماننے سے کیا انکار
Share this post
