بھٹکل 30؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) ریاست کے سیکنڈ پری یونیورسٹی کالج بورڈ کے نتائج کا اعلان آج صبح کیا گیا جس کے مطابق مجموعی طور پر ریاست بھر کا نتیجہ 59.56% رہا۔ شہر بھٹکل میں سدھارتھ پی یو کالج کی طالبہ سوندریا نائک نے 98فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے پورے تعلقہ میں پہلے مقام پر رہی ۔ ریاست کے اضلاع میں اول مقام جنوبی کنیرا ، دوم مقام ، اڈپی ، سوم کوڈگو اور چوتھا مقام شمالی کنیرا کو ملا ہے۔
شہر کے کالجوں میں اول مقام سدھارتھ پی یو کالج کو ملا جس کا نتیجہ 97.07فیصد رہا ۔ دوسری مقام پر نیو انگلش پی یو کالج رہا جس کا نتیجہ 96رہا ، تیسرے مقام پر آنند آشرم کالج رہا جس کا نتیجہ 93.33فیصد رہا ، چوتھا مقام انجمن گرلز پی یو کالج کے نام رہا جس کا نتیجہ 86.7فیصد رہا اور پانچواں مقام انجمن بوائز پی یوکالج کو رہا جس کا نتیجہ 71.06فیصد رہا۔
تعلقہ میں مذکورہ طالبات نے سائنس ، کامرس اور آرٹس میں اول مقام حاصل کیا ۔
سائنس میں اول مقام : سوندر یا نائک 98 فیصد سدارتھ کالج
کامرس میں اول مقام : نمرہ تکریم بنت انور سلیم حاجب 97.80 فیصد انجمن گرلز پی یو کالج
آرٹس میں اول مقام : نازنین ملیگار 90فیصد انجمن گرلز پی یو کالج
انجن حامئ مسلمین بھٹکل کے زیر اہتمام چلنے والے بوائز اور گرلز کالج کا نتیجہ کچھ اس طرح رہا
انجمن گرلز کالج
سائنس میں اول : سراج النساء بنت محمد فہیم افریکہ 93.66 فیصد
کامرس میں اول : نمرہ تکریم بنت انور سلیم حاجب 97.80 فیصد
آرٹس میں اول : نازنین بنت اکبر صاحب ملیگار 90.00 فیصد
انجمن بوائز کالج
سائنس میں اول مقام : محمد ابن محمد ثاقب آرمار(قمر) 85.83 فیصد
کامرس میں اول مقام : محمد عاکف ابن محمد عقیل اسدی 94.00 فیصد
Share this post
