بھٹکل پی ایس آئی کی اخباری نمائندوں کے ساتھ پولس دفتر میں خیر سگالی ملاقات (مزید ساحلی خبریں)

اس کے علاوہ بعض بائک میں خطرناک قسم کے ہارن لگائے ہوئے ہیں جس کے بجتے ہی قریب میں واقع سواری پر سوار شخص آگے پیچھے دیکھنے لگتا ہے اور تھوڑی سی چوک کی وجہ سے سڑک حادثہ کا شکار ہوجاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی بائک میں سفید روشنی کے بلب لگانے سے مخالف سمت سے آرہی سواری کو تکلیف ہوتی ہے جو سڑک حادثہ کا سبب بن سکتی۔ ان تمام باتوں کی طرف پی ایس آئی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارراوئی کرنے کی مطالبہ کیا گیا ۔ بعض اخباری نمائندوں نے حال میں ہی کنداپور تعلقہ کے تراسی میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ کی دل دہلانے والے واقعہ کے تناظر میں کہا کہ شہر میں بھی بعض آٹو رکشہ ڈرائیور اسکولی طلباء کو گنجائش سے زیادہ سوار کراتے ہیں اور یہ بچوں کی معصوم جانوں کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے اور کسی بھی وقت حادثہ رونما ہوسکتا ہے جس کی روک تھام پہلی ہی کی جانی چاہیے۔ پی ایس آئی نے اخباری نمائندوں کے مشوروں کو سنجیدگی سے لیتے جلد از جلد اقدامات کیے جانے کی یقین دہانی کرائی ۔اور مقامی نامہ نگاروں کو پولس تھانے میں درج کئے جانے والے ضروری کیس سے بھی آگاہی دینے کی بات کہی

Share this post

Loading...