بھٹکل: یکم ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) شہر سے تعلق رکھنے والے مشاہد احمد شیخ نے پی ایس آئی سیول امتحان دینے والے پہلے بھٹکلی نوجوان ہیں جنہوں نے سال 2018میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پورے علاقہ کا نام روشن کردیا ہے۔ خبروں کے مطابق ان کا آبائی گاؤں ولکی ہے لیکن وہ کئی سالوں سے بھٹکل میں مقیم ہیں اور ان کی ابتدائی تعلیم بھی بھٹکل ہی میں مکمل ہوئی ہے۔ مشاہد شہر ِ بھٹکل اور قومِ نوائط سے تعلق رکھنے والے پہلے طالب علم ہیں جنہوں نے سیول سرویس میں قدم رکھتے ہوئے کامیابی کی منزلیں طئے کیں جو پورے بھٹکل اورساحلی علاقوں کے ان طلباء کے لیے رول ماڈل ہیں جو اس میدان میں آگے بڑھنے کا عزم رکھتے ہیں۔اس کامیابی پر مختلف اداروں کے ذمہ داروں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوسروں کے لیے اسے قابلِ تقلید بتایا۔ معلوم رہے کہ سیول سرویس مشکل ترین کورسس میں شمار کیا جاتا ہے اور لاکھوں میں سے چند طلباء کا اس میں انتخاب کیا جاتا ہے۔ مشاہد کو جنرل میرٹ کی بنیاد پر پی ایس آئی سیول امتحان میں کامیابی ملی ہے اور یاست کرناٹک میں یہ دوسرے مسلم طالب علم ہیں جو اس کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
مشاہد کی جانب سے کی گئی ہے ان کوششوں کو سراہتے ہوئے آئی اے ایس اکیڈمی دھارواڑ کی طرف سے ایک تہنیتی پروگرام منعقد کیا گیا اوران کی شال پوشی کی گئی جس میں دھارواڑ کے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی بھی موجود تھے۔ اس کے بعد وہ اپنے نو ماہ کے کورس کے لیے میسور کا سفر کرنے والے ہیں جہاں سے اپنی بقیہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ باقاعدہ طور پر اپنی فرائض انجام دینا شروع کریں گے۔
بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ طالب علم انڈین آرمی میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور سال 2017میں کے اے ایس کا بھی امتحان دے چکے ہیں۔ مشاہد نے اپنی بتدائی تعلیم شہر بھٹکل کے مختلف اداروں میں حاصل کی اور منگلورو سے پی یوسی پاس کیا۔
پی ایس آئی کے امتحان کے لیے انہوں نے بنگلور یونیورسل کوچنگ سینٹر سے تیاری کی تھی۔ اس سے قبل وہ یو پی ایس سی اسکالر شپ میں بھی بہترین رینک سے کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ سن 2018میں کے اے ایس کے لیے میناریٹی اسکالر شب میں بھی وہ پہلا مقام حاصل کرچکے ہیں۔
Share this post
