بھٹکل22؍ مارچ 2021(فکروخبرنیوز) تقریباً ڈھائی سال قبل افتتاح کے بعد سے بند پڑی صاف ستھری نئی مچھلی مارکیٹ کو یکم اپریل سے شروع کرنے کا بڑا اہم فیصلہ میونسپل صدر جناب پرویز قاسمجی صاحب نے لیا ہے اورافسران اور پولیس حکام کو مچھلیوں کا کارروبار منتقل کرنے کے ضروری احکامات بھی دئیے ہیں۔
انہوں نے فکروخبر کو بتایا کہ آج پرانی مچھلی میں ایک پوسٹر پر آویزاں کیا گیا ہے جس میں مچھلی فروخت کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ اپنی ضروری سامان 31 مارچ تک یہاں سے نکال لیں۔
یاد رہے کہ 2018 میں اس وقت کے ضلع انچارج وزیر آروی دیش پانڈے کے ہاتھوں اس کا افتتاح عمل میں آیا تھا جس کے بعد مچھلیوں کا کاروبار کرنے والوں سے گذارش کی گئی ہے وہ اپنا کاروبار یہاں منتقل کریں جس کے خلاف انہوں نے اپنا احتجاج درج کیا تھا۔
Share this post
