بھٹکل 29؍ اکتوبر 2021(فکروخبرنیوز) تری پورہ میں مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنائے جانے اور گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری فرقہ وارانہ فسادات کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد آج بعد عصر منعقد کیا گیا جس میں تری پورہ میں جاری فرقہ وارانہ فسادات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہاں کہ لوگوں کو انصاف دلائیں۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف ذمہ داران نے گذشتہ کئی سالوں میں مختلف شہروں اور علاقوں میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کو سازش قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی سرکار آنے کے بعد ان فسادات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے جمہوریت کے ستونوں میں ایک اہم ستون میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے مودی حکومت پر ووٹ بنک کی سیاست کا بھی الزام عائد کرتے ہوئے عدالت سے مطالبہ کیا کہ تری پورہ کے لوگوں کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Share this post
