بھٹکل 05؍ جون 2021(فکروخبرنیوز) شہر کے سرکاری اسپتال میں آج معذوروں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جارہا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگ کورونا کا ٹیکہ لگانے پہنچنے کی وجہ سے بڑی دشواریاں پہنچ رہی تھیں۔ اس بھیڑ پر قابو پانے کئی پولیس افسران کے ساتھ دیگر ذمہ داران بھی سرکاری اسپتال پہنچے تھے۔
اس دوران ایک خاتون بھی اپنے معذور لڑکے کے ساتھ سرکاری اسپتال پہنچ گئی، دوگھنٹے انتظار کے بعد اسے پتہ چلا کہ کورونا کا ٹیکہ دوسری منزل پر لگایا جارہا ہے۔ وہ معذور بچے کو اٹھاکر نہیں لے جاسکتی تھی۔ اس دوران پولیس انسپکٹر دیواکر نے انسانیت نوازی کی مثال پیش کرتے ہوئے بچہ کو دوسری منزل اپنے کندھوں پر اٹھاکر لے گئے۔ بعد میں اسے پتہ چلا کہ بچہ کی عمر کم ہونے کیو جہ سے اسے ٹیکہ نہیں لگایا جائے گا۔ جس کے بعد خود کندھوں پر اٹھاکر اس بچہ کو گراؤنڈ فلور تک لے آئے۔ اس انسانیت نوازی کی تصویر کسی نے اپنے کیمرے میں قید کرلی جو وھاٹس اپ پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد ہر طرف سے پولیس انسپکٹر دیواکر کی تعریف کی جارہی ہے۔
Share this post
