پولیس کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کو کوئی چیز خریدنے کے لیے سرکل کے قریب موجود کینٹین اور دکانوں کے چکر کاٹنے پڑتے تھے لیکن اب ان کے رہائشی علاقے کے قریب نئی کینٹین کے افتتاح سے انہیں بڑی راحت ملی ہے۔
بنٹوال : بیوی نے کیا شرابی شوہر کا قتل
بنٹو ال 17؍ نومبر (فکروخبرنیوز) میاں بیوی کے درمیان کسی بات کو لے کر ہوئے تنازعہ میں بیوی نے نشہ میں دھت شوہر کا قتل کیے جانے کی بھیانک واردات پیر کی رات ویراکمبا نامی علاقے میں پیش آئی ہے۔مقتول کی شناخت واسو شیٹی (45) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق واسو شیٹی نے پیر کی رات نشہ میں دھت گھر لوٹا اور اپنی بیوی سے جھگڑا کرتے ہوئے اس کو زدوکوب کرنے لگا ۔ اس دورا ن شوبھا نے غصہ کی حالت میں واسو کے سینے پر قینچی سے وارکرتے ہوئے موقعۂ پر ہی اس کا کام تمام کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ شوبھا گرام پنچایت کی سابق ممبر ہے۔ اس کا شوہر واسو ہمیشہ نشہ میں دھت گھر لوٹتا تھا اور اس کو پریشان کیا کرتا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے دو بچے ہیں جو واردات کے وقت کسی رشتہ دار کے یہاں مقیم تھے۔ پولیس نے موقعۂ واردات پر پہنچنے کے بعد شوبھا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وٹال پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
