بھٹکل8 1؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) پی ایل ڈی بنک کے ملاز م کی جانب سے اپنے اہلِ خانہ سمیت بنک کے احاطہ میں خودسوزی کرلیے جانے کی دھمکی کے بعد بنک ملازمین سمیت اور وہاں موجود عوام کو تھوڑی دیر کے لیے سکتہ میں آگئے۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈرائیور شری دھر کی تبادلہ سرسی کردیا گیا ہے اور اس فیصلہ سے وہ ناراض ہے۔ اس کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اس کے تبادلہ کو روکا جائے۔ اپنے اس مطالبہ پر قائم شری دھر نے کچھ دیر کے لیے بنک میں ہنگامہ کیا اور خودسوزی کرنے کی دھمکی کی۔ کچھ دیر بعد پی ایس آئی اور سرکل انسپکٹر بھی وہاں پہنچے اور اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی ہی بات پر مصر رہا ، پولیس کا کہنا ہے کہ آپ کو جو بھی کرنا ہے وہ قانونی طور پر کریں، جس پر شریدھر نے کہا کہ اس سے قبل اس کا چار مرتبہ تبادلہ کیا جاچکا ہے اور وہ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹا چکا ہے لیکن اب اس کے پاس عدالتی کارروائی پر خرچ کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ اگر تبادلہ نہیں روکا گیا تو وہ اپنی بیوی اور دو بچوں سمیت یہیں خودسوزی کرے گا تاکہ اس کے بعد اس کے بچہ بے آسرا نہ ہوجائیں۔ پولیس نے جانب سے سمجھانے کے بعد اس نے پیر تک کے لیے وقت دیا ہے اور اس کے اندر اپنا تبادلہ روکنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ بنک مینیجر نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں اس کا کئی رول نہیں ہے۔ وہ بنک مینیجر ہونے کی حیثیت سے انتظامیہ کا فیصلہ لاگو کرنے کے لیے اقدامات کرتا ہے ۔ اصل فیصلہ انتظامیہ کی جانب سے لیا ہے۔
Share this post
