بھٹکل سمیت مختلف شہروں میں پی ایف آئی کارکنان کا احتجاج : این آئی اے کے چھاپوں کی سخت الفاظ میں کی مذمت

بھٹکل 22 ستمبر2022(فکروخبرنیوز) آج پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان نے سرکیوٹ ہاؤس کے قریب احتجاج کرتے ہوئے این آئی اے کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کی سختی سے مذمت کی۔

یاد رہے کہ این آئی اے نے جمعرات کو منگلورو سمیت کئی مقامات پر پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کے دفاتر پر چھاپے مارے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے این آئی اے گوبیک  کے ساتھ ساتھ مختلف نعرے لگائے اور اس کارروائی کی پرزور مذمت کی۔ کچھ دیر کے لیے احتجاجی اہم شاہراہ پر بھی آئے لیکن پولیس نے انہیں واپس کردیا۔

واضح رہے کہ اڈپی میں پی ایف آئی کارکنان پر احتجاج کے دوران ہلکی لاٹھی چارج بھی کی گئی۔

Share this post

Loading...