بھٹکل 06 جون 2021 (فکروخبرنیوز) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے تعاون سے این آر آئیز کے لیے کورونا ٹیکہ کاری کی کوششیں لگاتار جاری ہیں۔ آج ٹیکہ کاری کے لیے رجسٹریشن مطلوب تھے جہاں بہت سے احباب نے پہنچ کر اپنا نام درج کرایا۔
آج تنظیم کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر محمد حنیف شباب نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہا کل صبح رابطہ میں دو کاؤنٹر رہیں گے جہاں ایک این آر آئز کے لیے مخصوص ہوگا تو دوسرا پینتالیس سے متجاوز افراد کے لیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن این آر آئیز نے اپنے نام کا اندراج کرلیا ہے وہ کل صبح ساڑھے آٹھ بجے لائف کیر کے بالمقابل واقع دفتر سے ٹوکن لیں اور ساڑھے نو بجے رابطہ دفتر ہنچ جائیں۔ اس سلسلہ میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے رضاکار آپ کی پوری رہنمائی کریں گے۔ انہوں نے تاکید کہ اپنے ساتھ پاسپورٹ ، ویزا کی نقل اور آدھار کارڈ ساتھ لیتے جائیں۔
پینتالیس سال سے متجاوز افراد کے لیے ٹیکہ کاری کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوائط کالونی اور اطراف میں مقیم افراد اپنے آدھار کارڈ کے ساتھ رابطہ دفتر پہنچ جائیں ، اس کے علاوہ آسار کیری اور منکولی میں بھی ٹیکہ کاری کا انتظام رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ لائف کیر کے بالمقابل دفتر میں این آر آئیز کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔
Share this post
