بھٹکل 19؍ جون 2021(فکروخبرنیوز) شہر میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران روز تازہ کورونا کے معاملات سننے میں آرہے تھے۔ گرچہ کچھ دنوں سے اس میں کمی آگئی تھی لیکن روزانہ کی بنیاد پر تازہ معاملات سامنے آہی جاتے تھے۔ آج اہالیانِ بھٹکل کے لیے ایک خوش کن خبر یہ ہے کہ کورونا کی تازہ بلیٹن کے مطابق شہر میں آج ایک بھی کورونا کا نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ کورونا کے ایکٹیو 114 معاملات ہیں جن میں سے 89 افراد ہوم آئسیلوشن میں ہیں ۔ بلیٹن کے مطابق اب تک 52 افراد کورونا کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں۔
Share this post
