بھٹکل 23؍اپریل 2021(فکروخبرنیوز) کرناٹک میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیشِ نظر حکومت سخت اقدامات اٹھارہی ہے۔ جمعرات کی دوپہر کو ریاست کے مختلف شہروں میں اشیاءِ ضروریہ کے علاوہ کی دکانیں پولیس نے بند کردیں جس کے بعد عوام میں کافی بے چینی دیکھنے کو ملی اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ حکومت غیر اعلان شدہ لاک ڈاؤن کی طرف بڑھ رہی ہے۔ بعد میں مختلف اخبارات میں نشر اس خبر نے سب کو چونکا دیا کہ حکومت کے نئے اعلامیہ کے مطابقاشیاءِ ضروریہ کی دکانوں کے علاوہ جملہ دکانیں بند رہیں گی۔
بھٹکل تحصیلدار روی چندار کی جانب سے جاری سرکاری وضاحتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ نوٹس کے مقابلہ میں اور بھی کئی قسم کی دکانیں بند رہیں گی، ان کے مطابق سرکار کی جانب سے جو اعلامیہ جاری کیا گیا تھا اس میں اب مزید وضاحتیں موجود ہیں۔
کیا رہے گا کھلا؟
گروسیری، ترکاری، فروٹ، دودھ، گوشت، مچھلی کی دکانیں، اسپتال، میڈیکل، دوا خانے، سیلون۔ ہوٹلوں میں پارسل کی سہولت، بنک اور اے ٹی ایم، پٹرول بنک، لاڈج، تعمیراتی اشیاء کی دکانیں، پرنٹ والیکٹرانک میڈیا،
کیا رہے گا بند؟
تعلیمی ادارے، سنیما ہال، شاپنگ مال، اسپورٹس کامپلیکس، سومئنگ پول، تفریحی مقامات، کپڑوں کی دکانیں، سونے کی دکانیں (جویلیری شاپ)، ہارڈ ویئر، چپل کی دکانیں اور ٹیلر وغیرہ کی دکانیں رہیں گی۔
Share this post
