بھٹکل کے نیمدی کیندرا میں پیش عوامی مشکلات جلد حل کرنے کی مانگ لے کر ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی دھرنا

بھٹکل 29؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) شہر کا نیمدی کیندراوقفہ وقفہ سے سرخیوں میں آرہا ہے۔ اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر ، تحصیلدار اور رکن اسمبلی نے بھی اس کادورہ کرتے ہوئے عوامی مشکلات حل کرنے کے لیے اقدامات کیے تھے ، آج ایس ڈی پی آئی کارکنان نے نیمدی کیندرا کے باہر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے کمپوٹر کی درستگی اور معطل شدہ آپریٹر کی جگہ پر جلد دوسرے شخص کو تعیینات کرنے کی مانگ کی ۔ مذکورہ پارٹی کے کارکنان نے فوری طور پر تحصیلدار کو موقع پر پہنچ کر براہِ راست شکایت سننے کی مانگ بھی کی جس کے کچھ ہی دیر بعد تحصیلدار وی این بھاٹکر نے پہنچ کر مظاہرین کی باتیں سنیں اور ان کے جوابات بھی دئیے۔ اس موقع پرایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر توفیق بیری نے تحصیلدار سے عوام کو ہونے والی پریشانیوں کا تذکرہ کرتے نیمدی کیندرا کے مسائل جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ اسکالر شب کے دستاویزات جمع کرنے کی آخری تاریخ 31اکتوبر مقرر کی گئی ہے، آپریٹر نہ ہونے کی صورت میں عوام کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ تحصیلدار نے مظاہرین کی باتیں بغور سننے کے بعد ان کے جوابات بھی دئیے ۔ انہو ں نے کہا کہ معطل شدہ آپریٹر کی جگہ پر ضلع انتظامیہ 5نومبر کو نئے آپریٹر کو تعیینات کررہی ہے ۔ اس دوران مرڈیشور کے ماولی گرام پنچایت کے آپریٹر کو عارضی مقرر کیا گیا ہے۔ کمپوٹر کی درستگی کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ شکایت ملنے پر تمام کمپیوٹر درست کیے گئے ہیں۔انہوں کے اس کے بعد کسی بھی طرح کی مشکلات پیش نہ آنے کی یقین دہانی بھی کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آپریٹر کے بارے میں شکایت موصول ہونے پر اسے اسسٹنٹ کمشنر نے اسے معطل کردیا تھا۔ 

Share this post

Loading...