بھٹکل نوائط کالونی قبرستان میں نئی ہائی بیم لائٹس نصب

جس کی روشنی تقریبا پو رے قبرستان کو گھیر لیتی ہے ،فکرو خبر سے بات چیت کر تے ہو ئے جا لی پٹن پنچایت کے صدر جناب عبد الرحیم شیخ نے کہا کہ انسان کی آخری آرام گاہ قبر ہے ،جہاں ہر ایک کو جا نا ہے ،انہیں خوشی ہے کہ ان کے ٹرم میں جا لی پٹن پنچایت کی طرف سے اس اہم کام کا انجام دیا گیا ،جس کو پورا کر نے میں جا لی پٹن پنچایت کے سبھی ممبران نے ان کا تعاون کیا ،جس پر وہ ان کے شکر گذار ہیں ،اس کے علاوہ اور بھی بہت سارے حضرات نے اس کار خیر میں حصہ لیا ہے ،جن کے بھی وہ مشکور ہیں ،واضح رہے کہ آج بعد نما ز عصر بھٹکل نوائط کا لونی قبرستان کے بیچو ں بیچ جناب ڈاکٹر علی ملپا صاحب کی قبرکے قریب نصب شدہ اس نئی لائٹ کا افتتاح جناب مو لا نا شفیع صاحب ملپا قاسمی کے ہاتھوں عمل میں آیا ،جب کہ اس موقع پرمو لا نا عمران اکرامی ،مو لا نا نو رالامین صاحب ، جا لی پٹن پنچایت کے صدر جناب عبد الرحیم شیخ سمیت پٹن پنچایت کے دیگر ممبران وغیرہ مو جود تھے ۔

Share this post

Loading...