بھٹکل 16؍ مارچ 2023(فکروخبرنیوز) ینگ مسلم سرویس اسوسی ایشن (وائی ایم ایس اے) کی طرف سے احاطہ تنظیم جمعہ مسجد مجلس ملیہ نوائط کالونی میں بتاریخ 24 شعبان مطابق 17 مارچ 2023 بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء ٹھیک نو بجے استقبالِ رمضان کے عنوان پر جلسۂ عام منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام فکروخبر کے یوٹیوب چینل فکروخبر ٹی وی پر لائیو نشر کیا جائے گا۔
اس پروگرام میں بطورِ مہمانِ خصوصی مولانا عبدالعلیم صاحب خطیب ندوی (امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل واستاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل) اور مولانا اقبال نائطے ندوی(خطیب مسجد حمزہ بھٹکل واستاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل شرکت کریں گے اور ان کے بیانات ہوں گے۔
یہ پروگرام جناب اقبال سہیل جاوید صدر ینگ مسلم سرویس ایسوسی ایشن کے زیر صدارت منعقد ہوگا۔
پروگرام میں عوام الناس سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔
Share this post
