مرکزی دروازہ توڑنے کے علاوہ گھر کے اندر موجود تین الماریوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہوئے دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ چوری شدہ مالیت کا اندازہ پچاس ہزار روپئے لگایا گیا ہے۔ واردات اس وقت منظر عام پر آئی جب دوسرے روز اہلِ خانہ گھر لوٹے اور اپنے گھر کا دروازہ ٹوٹا ہوا پایا اور گھر میں موجود الماریاں کھلی ہوئی تھیں اور سامان بکھرا ہوا تھا۔
موڈبدری پرشانت پجاری قتل معاملہ میں 150 ہندو کارکنوں کے خلاف معاملہ درج
منگلور 11؍ جون (فکروخبرنیوز) گذشتہ نومبر میں ضلع کے موڈبدری علاقہ میں بجرنگ دل کے سرگرم کارکن پرشانت پجاری کی دن دہاڑے ہوئی قتل کی واردات کے بعد پرامن ماحول کو کشیدگی پھیلانے اور فسادات بھڑکانے کے الزام میں 150ہندو کارکنوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ قتل کی واردات کے بعد کئی گئی تحقیقات کے بعد یہ چارشیٹ داخل کی گئی ہے جبکہ یہ واردات 9؍ نومبر 2015کو منظر عام پر آئی تھی ۔ یاد رہے کہ مذکورہ بالاتاریخ کو موڈبدری میں بجرنگ دل کارکن پھول فروش پرشانت پجاری کا صبح سویرے نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا تھا۔ قتل کی واردات کے بعد ہندو انتہار پسند کارکنوں نے ہڑتال کرتے ہوئے کئی دکانوں کو نقصان پہنچایا تھا اور پرامن ماحول میں کشیدگی پھیلائی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی لوگوں کو حراست میں لیا تھا اور علاقے میں امن وامان بحال کرنے کے لیے دفعہ 144بھی نافذ کیا تھا۔ ملحوظ رہے کہ قتل کے الزام میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موڈبدری ، بنٹوال ، بیلور ، کارکلا اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی لوگوں کوحراست میں لیا ہے۔ اب تک پولیس دس لوگوں کو گرفتار کرچکی ہے جن میں سے دو ہائی کورٹ سے ملی ضمانت پر رہا بھی ہوچکے ہیں۔
ٹفن باکس میں چھپاکر گانجہ قیدیوں کو گانجہ بھیجنے والے اور تیس جواری پولیس حراست میں
منگلور 11؍ جون (فکروخبرنیوز) جیل میں قیدیوں کو ٹفن باکس میں چھپاکر گانجہ فراہم کرنے والے دو افراد کو منگلور جیل اسٹاف کی جانب سے گرفتار کرلیے جانے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت راجن کوٹاری (20) مقیم کنور اور دکشت پجاری (22) مقیم بنٹوال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ ملزمین پر الزام ہے کہ وہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہریش کو تیس گرام گانجہ ٹفن میں چھپاکر فراہم کررہے تھے۔ ٹفن کی تلاشی کے دوران گانجہ برآمد ہوا جس پر پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ ادھر بنٹوال میں سی سی بی پولیس نے بی سی روڈ پر واقع ایک ہوٹل کے کلب میں کی گئی چھاپہ مار کارروائی میں قریب تیس جواریوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایاجارہا ہے کہ چار افراد موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل ان کے درمیان ہوئی لڑائی میں ایک دوسرے پر بوتلیں بھی پھینکی گئی تھی۔ مقامی پولیس کو اس چھاپہ مار کارروائی کے سلسلہ میں کوئی معلومات نہیں ہے۔
Share this post
