بھٹکل :  نوائط میڈیا کی جانب سے آن لائن سیرت کورس یکم جولائی سے ہورہا ہے شروع

بھٹکل25/ جون 2020(فکروخبرنیوز)  کورونا وائرس کے پیشِ نظر مدارس اور اسکولوں کی تعلیم بند رہنے کی وجہ سے طلباء کو تعلیم سے جوڑے رکھنے اور ان چھٹیوں کے ایام سے فائدہ اٹھانے کے مقاصد کے تحت علماء کی سرپرستی میں نوائط میڈیا کی جانب سے آن لائن سیرت کورس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوائط میڈیا کے ذمہ داروں نے فکروخبر کوبتایا کہ بارہ سے سال سے بیس سال کے عمر کے طلباء کے لئے پندرہ روزہ سیرت کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مدارس اور اسکولوں کی تعلیم بند رہنے کے دوران طلباء تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھ سکیں۔ یہ کورس یکم جولائی سے شروع ہوکر 15جولائی تک رہے گا۔ ان پندرہ روز میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30جون مقرر کی گئی ہے۔ اپنا نام بذریعہ میل یا وھاٹس اپ پر رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ 

ای میل :  [email protected]

وھاٹس اپ نمبر :  7829948071   /  9535056977    

Share this post

Loading...