بھٹکل: بینگرے سے تعلق رکھنے والے شخص نے پنچایت انتخابات میں مسلسل نویں مرتبہ درج کی جیت

بھٹکل31؍ دسمبر 2020(فکروخبر نیوز) اتراکنڑا ضلع کے بھٹکل تعلقہ میں ایک شخص نے پنچایت انتخابات میں لگاتار جیت حاصل کرنے کا ایک ریکارڈ درج کرلیا ہے۔ اس مرتبہ پنچایت انتخابات میں جیت کے ساتھ وہ نویں مرتبہ بطورِ پنچایت ممبر منتخب ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تعلقہ کے بنگرے علاقہ سے تعلق رکھنے والے وینکٹیا بیرومنےو نے پچیس سال کی عمر میں پہلی مرتبہ سن 1978 میں انتخاب لڑا تھا۔ اترکنڑا ضلع میں انہوں نے نویں مرتبہ جیت حاصل کرکے ایک ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ وہ تین مرتبہ صدر کے عہدے پر بھی فائز رہ کر خدمت کرچکے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...