بھٹکل: نستار کے لیے لاک ڈاؤن سے قبل طرز پر بس سرویس بحالی کے مطالبہ کے ساتھ ڈپو منیجر کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل 09؍ اکتوبر 2021(فکروخبرنیوز) شہر سے نستار اور منڈلی کے لیے مزید بسیں شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ساحل یوتھ اسوسی ایشن نستار کی جانب سے سماجی کارکن جناب عنایت اللہ شاہ بندری کی قیادت میں بس ڈبو منیجر کو ایک یادداشت پیش کئی گئی۔

جنب عنایت اللہ شاہ بندری نے اس موقع پر کہا کہ لاک ڈاؤن سے قبل نستار کے لیے تقریباً دس بسیں چل رہی تھیں لیکن لاک ڈاؤن کے بعد صرف دو بسیں ہی دوڑ رہی ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے متأثر ہوئی سرویس دوبارہ بحال نہیں کی گئی ہے۔ روزانہ بڑی تعداد میں لوگ نستار ، منڈلی سے شہر آتے ہیں اور بس سرویس متأثر ہونے کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کالج اور اسکول کے دوبارہ آغاز کے بعد طلباء کو بھی اپنے کالج اور اسکول پہنچنے میں سخت دشواری پیش آرہی ہے۔

ڈیو منیجر دیوراج نے وہاں پہنچے افراد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تین دنوں کے اندر پانچ بسیں شروع کی جائیں گی اور اس کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے اس میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر عمار کاوا ، لئیق رکن الدین اور دیگر ساحل یوتھ اسوسی ایشن نستار کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ر پورٹ : اسیل شاہ بندری

Share this post

Loading...