بھٹکل (نستار) میں راستوں پر بجلی کی بنیادی سہولیات میسر نہیں

جس کی وجہ سے مزدور ماہی گیروں کے طبقہ کو چلنے پھرنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں ۔ راستہ وغیرہ ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے کئی افراد گرکر زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ نستار ساحلی کنارہ ہونے کی وجہ سے ہواؤں کا زور رہتا ہے اور سمندر کا پانی راستے تک پہنچ جانے کی وجہ سے راہ گیروں کو بہت زیادہ تکالیف اٹھانی پڑتی ہے ۔ محکمۂ بجلی کو کئی مرتبہ درخواست پیش کی گئی لیکن اس کے باوجودبجلی کے کھمبے اور لائٹ کا انتظام نہیں ہوسکا ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے درخواست کی ہے کہ ان کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں تاکہ راہ گیروں کو آمد روفت میں سہولت ہوسکے ۔ اس موقع پر بھٹکل کے سماجی کارکن جناب فیاض ملا نے یہاں کے مکینوں کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے مکینوں کے حوالے سے میمورنڈم اے سی کے حوالے کیا۔ اس موقع پر نستار کے ذمہد اران کے علاوہ یہاں کے مکین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Share this post

Loading...