بھٹکل نستار ساحل سمندر پر چٹانوں کے بیچ ایک انجان لاش بر آمد

بھٹکل۔02/ اپریل۔2018(فکرو خبر نیوز) بھٹکل تعلقہ کے منڈلی گرام پنچایت کے نستار ساحل سمندر پر ایک انجان لاش ناقابلِ شناخت حالت میں بر آمد کر لی گئی ، جو چٹا نوں کے درمیان پھنسی ہو ئی تھی ،بتا یا جا تا ہے کہ نستار ساحل سمندر پر چند نوجوان سیر وتفریح کی غرض سے گئے ہو ئے تھے کہ اس دوران کی نظر ایک لاش پر پڑی جو چٹانوں کے درمیان پھنسی ہو ئی تھی ،لاش کو دیکھ کر وہاں مو جود لو گوں نے فورا پولیس کو اطلاع دی ،اطلاع پاکر پہنچی پویس نے تمام چیزوں کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ لاش تقریبا پانچ ، چھ دن قبل کی ہے جس کی حالت ناقابلِ شناخت ہوچکی ہے۔ خبر پاکر مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی ، اوران کے تعاون سے چٹان میں پھنسی لاش کو کافی مشقت کے ساتھ باہر نکا لا گیا ،لاش سرکاری اسپتال منتقل کی گئی ہے ، جس کے تعلق سے زیادہ تفصیل معلوم نہ ہو سکی ہے ، معاملہ دیہی پولیس تھا نہ میں درج کرلیا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...