بھٹکل میں حکومتی اسکیموں سے عوام کو واقف کرانے کے لیے نما ناڈواوکوٹا نے منعقد کیا خصوصی پروگرام

bhatkal, bhatkal program, bhatkal inayatullah shahbandari, inayatullah shahbandari, inayatullah shabandari fans club, namma nadu okkoota, atiqu muniri, abdur raqeeb mj, prof.am mulla, ayushman bharath,  esharam card, ayushman card,

بھٹکل28؍ جنوری2022(فکروخبرنیوز) ایوشمان اور ای شرم کارڈ کے بارے میں معلومات دینے اور ان سہولیات سے عوام کو مستفید ہونے کے مواقع فراہم کرانے کی غرض سے نماناڈو اوکاٹا اور عنایت اللہ شاہ بندری فینس کلب کی جانب سے ایک پروگرام سٹی ہال میں منعقد کیا گیا جس میں مذکورہ اداروں کے ذمہ داران کے ساتھ افسران اور تعلقہ اسپتال کی ایچ او ڈی سمیت تنظیم کے ذمہ داران نے بھی شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اپنے تعارفی کلمات کے دوران نما ناڈو اوکاٹا اترکنڑا کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ بہت سی اسکیمیں ایسی ہوتی ہیں جس کے بارے میں عوام کو معلومات نہ ہونے سے کی وجہ سے وہ اس سے محروم ہوجاتے ہیں۔ لہذا اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے نما ناڈو اوکاٹا اور عنایت اللہ شاہ بندری فینس کلب نے ایسی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا  جس میں ان اسکیموں کے فوائد سامنے لاتے ہوئے عوام کو فوری طور ان کارڈ کو مہیا کرایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے یہ پہلا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ ضرورت پڑنے پر شہر کے مختلف علاقوں میں بھی اس طرح کے پروگرامات منعقد کرکے عوام کو ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

 اسٹیج پر موجود مہمانان نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ  ہندوستان کی اس آبادی میں بہت سارے لوگ ان اسکیموں کے حقدار ہیں لیکن ان تک یہ اسکیمیں نہیں پہنچ رہی ہیں۔ انہوں نے اس طرح کے اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر اس بات کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ اس کارڈ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ جو چاہیں طبی خدمات حکومت کی جانب سے مل جائے گی بلکہ اس کے کچھ اصول اور ضوابط ہیں جس کے تحت ہی آپ اس کارڈ سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اسی طرح بھٹکل میں حکومتی اسکیموں کے بارے میں معلومات دینے کی غرض سے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد پر جناب عنایت اللہ شاہ بندری صاحب کو مبارکبادی پیش کی گئی۔

اس موقع پر تعلقہ اسپتال کی ایچ او ڈی ڈاکٹر سویتا کامتھ ، تنظیم کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی، نائب صدر جناب عتیق الرحمن منیری، نماناڈو اوکاٹا کے تعلقہ صدر اے ایم ملا اور دیگر موجود تھے۔

پروگرام میں ایوشمان بھارت اور ای شرم کارڈ بنوانے کے لیے مختلف اسٹال لگائے گئے تھے جہاں فارم پر کرنے کے بعد کارڈ بنواکر ان کے حوالے کیے گئے۔ پروگرام کے انعقاد پر عوام نے بھی جناب عنایت اللہ شاہ بندری صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

Share this post

Loading...