بھٹکل : یکم فروری 2022(فکروخبرنیوز) انجمن حامئی مسلین میں تقریباً 34 سال سے زائد عرصہ اپنی خدمات انجام دینے والے پروفیسر نور احمد سونور کل شام منگلورو میں انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر کے سابق پرنسپال رہ چکے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مرحوم کا 1969 میں انجمن ڈگری کالج میں بحیثیت کیمسٹری لکچرار تقرر ہوا ، ستمبر 2000 سے دسمبر2002 تک وہ کالج کے پرنسپال کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ مرحوم کے ہزاروں کی تعداد میں شاگرد ہیں۔
ان کے انتقال کی خبر نے ان کے شاگردوں کو رنجیدہ کردیا ہے۔ انجمن کے ذمہ داران نے بھی ان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے۔ ان کی خدمات قبول فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
Share this post
