گھر والوں کے بیان کے مطابق بچی جب روتے ہوئے گھر کے پاس آئی تو وہ اپنی توتلی زبان میں کانٹا چبنے کی بات کررہی تھی ، گھر والوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے اس بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا اورکچھ کھلا کر بہلایا مگر بچی کا رنگ جیسا ہی بگڑنے لگا تو ہم سرکاری اسپتال لے جارہے تھے کہ بچی زہر کے پھیلنے کی وجہ سے بیچ راستے میں دم توڑ گئی۔ اس یتیم بچی کی شناخت منجولا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمنشر کورما راؤ نے ناگپا نائک روڈ پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا
بنیادی مسائل حل کرنے یا تیقن
بھٹکل 06؍ فروری (فکروخبرنیوز) بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر جناب کورما راؤ دو دن قبل ناگپا نائک روڈ پہنچ کر محلہ کے حالات کا جائزہ لیا اور وہاں کے باشندوں سے بات چیت کی ۔ باشندوں نے محلہ کے اسٹریٹ لائٹ ، بلدیہ کے پانی میں کمی اور ڈرینیج نظام کی درستگی کے علاوہ بلدیہ کی جانب سے کوڑا کرکٹ کی صفائی نہ ہونے پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جلد ازجلد ان تمام مسائل کو حل کیا جائے ۔محلہ کے کونسلر جناب عبداللہ خطیب نے اے سی سے بات چیت کرنے کے بعد امید ظاہر کی کہ اے سی کے دورہ کے بعد تیس سے پچاس فیصد تک مسائل حل ہوں گے ۔ اس موقع پر کونسلر مجلسِ اصلاح وتنظیم اور میڈیا احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل کو پاک وصاف رکھنے میں ان کا تعاون ہمیشہ رہے گا ۔
![]()
![]()
Share this post
