بھٹکل مضافاتی علاقے میں کار آگ حادثے کی شکار

فکروخبر کے مطابق یہ حادثہ شہر بھٹکل ، ساگر روڑ پر واقع ہاڈولی علاقے میں پیش آیا ہے ، جو شہر سے 15کلومیٹر کی دور ی پر واقع ہے ، یہ انڈ کا کار ماون کروے پنچایت کے سابق صدر چندرو دیوڈگا کی ہے جو انکولہ کے ایک مندر کے درشن کے بعد بھٹکل لوٹ رہے تھے۔حادثے کی نوعیت بیان کرتے ہوئے سرکاری اسپتال میں زیرِ علاج کار ڈرائیورنے فکروخبر کوبتایاکہ کار کے سامنے حصہ میں موجود بونیٹ پر دھواں دکھائی دیا تو، تمام سوار کو اُتار کر میں نے کار کے سامنے کا حصہ چیک کرنے کے لئے بونیٹ کو اُٹھایاتو گرم بھانپ کی وجہ سے چہرے پر گرمی محسوس ہوئی اور اچانک پوری کار آگ کے لپیٹ میں آگئی ۔ بہت دیر بعد جب کار پوری طرح جل چکی تھی فائر بریگیڈ کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو لیا۔

01Car-fire-accident-bhatkal-11-26-2013DSC 000801

01Car-fire-accident-bhatkal-11-26-2013DSC 000806

بھٹکل نوائط کالونی اہم شاہراہ پر کار اور بائیک میں تصادم 
بائیک اور کار سوار زخمی: بائیک سوار کنداپور منتقل 

بھٹکل 26نومبر (فکروخبرنیوز ) آج قریب دو بجے بھٹکل نوائط کالونی اہم شاہراہ،بالمقابل انفال مارکیٹ ایک تیز رفتار کار اور بائیک کے مابین پیش آئے تصادم میں دو افراد کے زخمی ہونے کی واردا ت پیش آئی ہے۔ فکروخبرکے مطابق زخمی بائیک سوار کی شناخت بھٹکل سوڈی گیدے کے مقیم وینکٹ رمن (38) اور کار ڈرائیور نوین فرنانڈیز کنداپور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ نوین فرنانڈیز کو ہلکی چوٹیں پہنچنے کی وجہ سے ابتدائی اطبی امداد بھٹکل سرکاری اسپتال میں دی گئی ہے ، جب کہ وینکٹ رمن کو سر میں سخت چوٹ پہنچنے کی وجہ سے ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور منتقل کیا گیا۔

DSC 0023

DSC 0008

بھٹکل سرپن کٹے کے قریب اے پی ایم بس ڈارئیور پر حملے کا الزام 
آج غیر سرکاری بس سروس بھٹکل سے اڈپی تک معطل رہی 

بھٹکل 26؍ نومبر (فکروخبرنیوز) کل شام سرپن کٹے علاقہ میں پیش آئے ایک حملے کی واردات کے پیشِ نظر آج سرکاری بسوں ملازمین نے اس حملے کے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے ۔ فکروخبر کے مطابق ملازمین نے یہ الزام لگایا ہے کہ اے پی ایم بس ڈرائیور پر یہ الزام لگانے کے بعد کہ بس بائک سے ٹکرانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش تھی۔ اسی بات کو بنیاد بنا کرکچھ مقامی لوگو ں نے اے پی ایم بس ڈرائیور کی جم کر پٹائی کی ۔ غیر سرکاری ملازمین نے بھٹکل سے اڈپی تک غیر سرکاری بس سروس معطل رکھتے ہوئے آج نجی بس اڈے سے سرکل ہوتے ہوئے اے سی دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی اور اسسٹنٹ کمشنرکو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے جہاں اپنے شدید غم وغصہ کا اظہارکیا وہیں ملزمین کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔ اس سلسلہ میں بھٹکل مضافاتی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیاگیا ہے جس میں کنڈکٹر نے کئی افراد پر الزام عائد کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ابھی تک کسی بھی گرفتاری کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ بس ڈرائیور کو شدید چوٹیں پہنچنے کی وجہ سے منی پال علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے ۔

DSCN7613

 

DSCN7635

Share this post

Loading...