انجمن کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے مسلم مرچنٹس ایسوسی ایشن بھٹکل نے دکانوں کو بند رکھنے کی اپیل کی

بھٹکل : یکم جنوری 2019(فکروخبر نیوز) مسلم مرچنٹس ایسوسی ایشن بھٹکل کی جانب سے تمام دکانداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کی صد سالہ تقریبات کے آغازکے موقع پر نکالے جانے والے جلوس میں شرکت کے لیے اپنی دکاندانوں کو بند رکھیں۔ مذکورہ تنظیم کے ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر افتخار رکن الدین نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کی جانب سے ایک مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں اس اس جلوس کو باوقار انداز میں کامیاب بنانے کے لئے دکانداروں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ اسی لیے انہو ں نے دکانداروں سے درخواست کی ہے کہ اس جلوس میں شرکت کے لیے اپنی دکانیں بند رکھیں ، واضح رہے کہ یہ جلوس 3جنوری بروز جمعرات دوپہر دو بجے سے پانچ بجے کے درمیان ایک شاندار جلوس نکلے گا جو انجمن آباد سے نکل کر اہم شاہراہ ، شمس الدین سرکل ، سلطانی محلہ ، چوک بازار ، مین روڈ سے ہوتے ہوئے انجمن اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے گراؤنڈ پر ختم ہوگا۔

Share this post

Loading...