بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن نے احتجاج کرتے ہوئے پیش کیے میمورنڈم :  باحجاب طالبات کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دینے والے پرنسپال کے خلاف کارروائی کی مانگ ، یوکرین میں پھنسے طلبہ کو جلد از جلد وطن لوٹانے کا بھی مطالبہ

bhatkal muslim youth fedration, bhatkal, hijab row in karnataka, karnataka, hijab,

بھٹکل02؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل کے جملہ اسپورٹس سینٹروں کا متحدہ وفاق بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے آج وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے نام اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی کے توسط سے دو میمورنڈم سونپ کریہ مطالبہ کیا گیا کہ اڈپی کے سرکاری پی یو کالج کے پرنسپال کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبہ کو بحفاظت ملک لایا جائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حنیف ویلفیراسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری مولانا سید احمد ایاد ایس ایم ندوی نے کہا کہ حجاب اب ہمارا مذہبی عمل ہے اور اس عمل کو کسی بھی صورت میں چھوڑ نہیں سکتے ہیں انہوں نے ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اقوام کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اس حیثیت سے ہندوستان میں جتنے بھی مذہب کے لوگ بستے ہیں ہیں ان سب کو اپنے اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی دی گئی ہے  حجاب پہننا ہمارا دستوری حق ہے اور اس دستوری حق ہم کسی بھی صورت لے کر رہیں گے ۔ انہوں نے یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلبہ کو واپس لانے کے سلسلے میں حکومت پر زور دیا کہ وہاں کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہوئے جلد از جلد جلد ہمارے ہندوستانی طلبہ کو وہاں سے واپس لایا جائے اور اس سلسلے میں میں حکومت کوششیں کریں اور ہمارے طلبہ کو وطن پہنچائیں۔

میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اڈپی پی یو سرکاری کالج کے پرنسپال ردرے گوڑا نے غیر ضروری حجاب کا مسئلہ کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم کے ذریعہ بتایا کہ حجاب ہمارا آئینی حق ہے کیونکہ یہ ہماری مذہبی فریضہ ہے جو قرآن اور حدیث سے ثابت ہے۔ ہم کسی بھی صورت میں حجاب کو لے کر سمجھوتہ نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔

پرنسپال کے اس فعل کی وجہ سے آرٹیکل 19 ، آرٹیکل 21 اور آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہوئی ہے ، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے اس میمورنڈم کے ذریعہ مطالبہ کیا ہے کہ کالج پرنسپال کے خلاف کارروائی کی جائے جس نے چند دن قبل طالبات کو پریکٹیکل امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی اور ساتھ ہی ساتھ طالبات کے دوبارہ امتحانات لیے جائیں۔

دوسرا میمورنڈم کے ذریعہ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین میں پھنسے ہندوستان کے طلبہ کو واپسی کے لیے کوششیں تیز کی جائیں جو طلبہ ہندوستانی حکومت سے مدد کے لیے گوہار لگارہے ہیں۔ انہوں نے میمورنڈم میں بتایا کہ کرناٹکا کے ہاویری سے تعلق رکھنے والے نوین ایس جی کی موت کو ملک کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اس حادثہ سے خوف پیدا ہوا ہے۔

 

Share this post

Loading...